کھیل

پہلا ٹی ٹونٹی:زمباوے کا ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ

پاکستان اورزمبابوے کےپہلےٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے نےپاکستان کےخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے

راولپنڈی کےکرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلےجانےوالےپاکستان اورزمبابوے کےپہلےٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے نےپاکستان کےخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان اورزمبابوے کےدرمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ آج کھیلا جا رہا ہے۔ اس موقع پرپاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نےمیڈیا سےگفتگوکرتےہوئےکہا کہ پچ ڈرائی ہےہم بھی ٹاس جیت جاتےتوبیٹنگ کرتے۔ بابراعظم نےکہا کہ ہم مثبت اوربے خوف کرکٹ کھیلیں گے،عثمان قادرکا آج کےمیچ میں ڈیبیوکررہےہیں۔

اُنہوں نےیہ بھی کہا کہ کوشش کریں گے زمبابوے کوجلد آؤٹ کریں،آج ہم نوجوان پلیئرزکوموقع دے رہےہیں۔ واضح رہےکہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پہلی بارٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی میزبانی کرے گا۔ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں کپتان بابراعظم،فخرزمان،حیدرعلی شامل ہیں جبکہ محمد حفیظ،محمد رضوان،خوشدل شاہ،فہیم اشرف،وہاب ریاض،حارث رؤف اورمحمد حسنین بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

متعلقہ خبریں