کھیل

کیا بابراعظم ایک بارپھرپہلی پوزیشن پرآجائیں گے؟

کرکٹ ٹیم کےکپتان کےپاس ایک بارپھرعالمی نمبرون بیٹسمین بننےکا بہترین موقع ہے

پاکستان کرکٹ ٹیم کےکپتان بابراعظم کےپاس ایک بارپھرعالمی نمبرون بیٹسمین بننےکا بہترین موقع ہے۔ زمبابوے سے 3 ٹی 20 میچزکی سیریزسےجہاں بابراعظم ایک بارپھرنمبرون کی پوزیشن حاصل کرسکتےہیں وہیں عماد وسیم بھی اپنی رینکنگ بہتربناسکتےہیں۔  بابراعظم جنہوں نےزمبابوے کےخلاف 3 ایک روزہ میچزمیں ایک سنچری کی بدولت 221 رنزبنائےتھے، ان کا ٹاپ اسکور 125رنزتھا۔ پاکستان ٹیم کےکپتان کوزمبابوے کےخلاف 3 ٹی 20 میچزنےدوبارہ عالمی رینکنگ میں نمبرون پوزیشن حاصل کرنےکا بہترین موقع فراہم کردیا ہے۔ اس وقت انگلش ٹیم کےڈیوڈ ملان عالمی نمبرایک ہیں،ان کےاوربابراعظم کےدرمیان صرف 8 پوائنٹس کا فرق ہے۔

اس سےقبل بھی بابراعظم 2 سال سےزائد عرصےتک ٹی 20 میں نمبرون بیٹسمین رہ چکےہیں،وہ زمبابوے کےخلاف سیریزمیں عمدہ پرفارم کرکےایک بارپھراپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرسکتےہیں۔ دوسری طرف لیفٹ آرم اسپنرعماد وسیم عالمی رینکنگ میں آٹھویں پوزیشن پرہیں،ان کےپاس بھی اوپرآنےکا بہترین موقع ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ٹی 20 رینکنگ میں پاکستان چوتھی اورزمبابوے گیارہویں پوزیشن پربراجمان ہے۔

Back to top button