کھیل

زمبابوے نےپاکستان کوجیت کےلیے 157 رنزکا ہدف دیا

ٹی 20 سیریزکےپہلےمقابلےمیں زمبابوے نےپاکستان کوجیت کےلیے 157 رنزکا ہدف دیا

ٹی 20 سیریزکےپہلےمقابلےمیں زمبابوے نےپاکستان کوجیت کےلیے 157 رنزکا ہدف دیا جس کےجواب میں قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلےجارہےتین میچوں کی سیریزکےپہلےٹی ٹوئنٹی میں زمبابوے نےپہلےبیٹنگ کرتےہوئےمقرررہ  20 اوورزمیں 156 رنزبنائےجس کےجواب میں قومی ٹیم کی جانب سےبابراعظم اورفخرزمان نےاننگزکا آغازکیا، فخر 19 رنزبنانےکےبعد آؤٹ ہوئےاورنوجوان بلےبازحیدرعلی صرف 7 رنزکےمہمان ثابت ہوئے۔اس سےقبل زمبابوے نےٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا توبرینڈن ٹیلراورکپتان چمو چھبابا نےاننگزکا آغازکیا تاہم محمد حسنین نےپہلےہی اوورمیں چھبابا کوکھاتہ کھولےبغیرپویلین واپس بھیج دیا۔

ٹیلراورسین ولیمزنےجارحانہ اندازمیں کھیل کوآگےبڑھایا تاہم 34 کےمجموعی اسکورپرحارث رؤف نےٹیلرکوپویلین واپس بھیج دیا وہ 20 رنز بناکرآؤٹ ہوئے اورسین ولیمزکی اننگزعثمان قادرنے 25 رنزپرختم کی جب کہ سکندررضا صرف 7 رنزکےمہمان ثابت ہوئے۔ زمبابوے کی جانب سےویسلےمدھویرنےذمہ دارانہ اننگزکھیلتےہوئےنصف سنچری اسکورکی وہ 70 رنزپرناقابل شکست رہےجب کہ ایلٹن چکمبورا نے 21 رنزکی اننگزکھیلی۔ پاکستان کی جانب سےحارث رؤف ،وہاب ریاض نے 2،2 اورمحمد حسنین،عثمان قادرنےایک ایک وکٹ حاصل کی۔ قومی ٹیم کی جانب سے سابق لیجنڈری اسپنرمرحوم عبدالقادرکےصاحبزادے عثمان قادرٹی ٹوئنٹی میں ڈیبیوکررہےہیں

Back to top button