کھیل

پہلا ٹی ٹونٹی،پاکستان کی 6 وکٹوں سےجیت

سیریزکےپہلےمقابلےمیں پاکستان نےزمبابوے کو 6 وکٹوں سےہرا کرسیریزمیں 1-0 کی برتری حاصل کرلی

تین ٹی ٹونٹی میچزکی سیریزکےپہلےمقابلےمیں پاکستان نےزمبابوے کو 6 وکٹوں سےہرا کرسیریزمیں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔ 157 رنزکےہدف کےتعاقب میں پاکستان کےلیےبابراعظم اورفخرزمان نے 36 رنزکی شراکت داری قائم کی ،فخرزمان 19 رنزبنا کرموزاربانی کے ہاتھوں پوویلین لوٹے،حیدرعلی بھی زیادہ دیروکٹ پرنہ ٹک سکےاورنگارا کی گیند پروکٹ کیپرکےہاتھوں جکڑے گئے،بابراعظم نےمحمد حفیظ کےساتھ مل کرسکورآگےبڑھایا اوراس دوران اپنی 15 ویں ٹی ٹونٹی نصف سنچری بھی مکمل کی، دونوں کےمابین 80 رنزکی شراکت داری قائم ہوئی جس کےبعد بابراعظم 55 گیندوں پر 9 چوکوں اورایک چھکےکی مدد سے 82 رنزبنا کرچتارا کی گیند پرآئوٹ ہوئے،حفیظ 36 رنز بنا کرپوویلین لوٹےتاہم پاکستان نےمقررہدف 18.5 اوورزمیں 4 وکٹوں کےنقصان پرپورا کرلیا۔

Back to top button