کھیل

ٹینس اسٹارثانیہ مرزا کونسےپاکستانی شہرمیں ہیں؟

ذرائع کا کہنا ہےکہ ثانیہ مرزا شوہرشعیب ملک کےساتھ کراچی میں موجود ہیں

بھارتی ٹینس اسٹاراورقومی کرکٹرشعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا پاکستان میں موجود ہیں اورذرائع کا کہنا ہےکہ ثانیہ مرزا شوہرشعیب ملک کےساتھ کراچی میں موجود ہیں۔ یہ بھی کہا جارہا ہےکہ ثانیہ مرزا پاکستان سُپرلیگ (پی ایس ایل) تک کراچی میں ہی رہیں گی۔ یاد رہےکہ عالمی وبا کورونا وائرس کےباعث ملتوی ہونےوالےپاکستان سپرلیگ  2020 کےبقیہ میچوں کےشیڈول کا اعلان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نےکردیا ہے۔ پی سی بی کےمطابق ایونٹ کےچاروں بقیہ میچز 14، 15اور 17نومبرکوکراچی میں کھیلےجائیں گے۔14 نومبرکوایونٹ کا کوالیفائراورایلیمنیٹرون،ڈبل ہیڈرکی بنیاد پرکھیلےجائیں گےاوراس کےاگلےروزایلیمینیٹرٹوجبکہ فائنل17 نومبربروزمنگل کوہوگا۔

Back to top button