کھیل

زمبابوے کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست

ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریزکےدوسرے میچ میں پاکستان نےزمبابوے کوبآسانی 8 وکٹوں سےشکست دے دی

تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریزکےدوسرے میچ میں پاکستان نےزمبابوے کوبآسانی 8 وکٹوں سےشکست دے دی۔ زمبابوے نےپاکستان کو مقررہ اوورزمیں 134 رنزکا ہدف دیا تھا جوکہ گرین شرٹس نے 16 ویں اوورزمیں بآسانی 2 وکٹوں کےنقصان پرحاصل کرلیا۔ راولپنڈی میں کھیلےگئےدوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان پاکستان نےٹاس جیت کرپہلےفیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

زمبابوے کی جانب سےاننگزکا آغازبرینڈن ٹیلراورچیبھا بھا نےکیا جو مایوس کن رہا اوردوسرے اوورمیں ہی ٹیلرحارث رؤف کا شکاربن گئے۔ زمبابوے کی جانب سےبرل اورویسلےمدھیویرے ہی پاکستانی بولنگ کےسامنےمزاحمت کرسکےاوردونوں نےبالترتیب 32 اور 24 رنزکی اننگزکھیلیں۔ میزبان ٹیم مقررہ اوورزمیں 7 وکٹوں کےنقصان پر 134 رنزبناسکی۔

پاکستان کی جانب سےحارث رؤف اورعثمان قادر نے 3 ، 3 کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔

زمبابوے کے 135 رنزکےہدف کےتعاقب میں گرین شرٹس کی جانب سےاننگزکا آغازفخرزمان اورکپتان بابراعظم نےکیا تاہم فخرزمان 5 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔  اس کےبعد آنےوالےحیدرعلی اوربابراعظم نےذمہ دارانہ کھیل پیش کیا اوردوسری وکٹ کی شراکت میں 100 رنز بناکرٹیم کی فتح میں اہم کردارادا کیا۔

بابراورحیدرنےنصف سنچریاں بنائیں تاہم نصف سنچری بنانےکےفوری بعد کپتان بابراعظم آؤٹ ہوگئے۔ پاکستان نے 16 ویں اوورمیں بآسانی 2 وکٹوں کےنقصان پر 135 رنزکا ہدف حاصل کرلیا اوریوں زمبابوے کو 8 وکٹوں سےشکست دی۔ پاکستان کی جانب سے حیدرعلی 66 رنز بناکرناقابل شکست رہےجبکہ کپتان بابراعظم 51 رنزبناکرنمایاں رہے۔ حیدر علی کو بہترین بلے بازی پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔  اس جیت کے ساتھ ہی گرین شرٹس نے 3 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔گزشتہ روز پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں زمبابوے کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ سیریز کا آخری میچ 10 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ خیال رہے کہ پاکستان نے زمبابوے کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز بھی 1-2 سے اپنے نام کی تھی۔

Back to top button