کھیل

یونس خان قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کر دیا۔

یونس خان نے پہلی مرتبہ دورہ انگلینڈ میں بیٹنگ کوچ کی حثیت سے ذمہ داریاں نبھائیں تھیں اور اس وقت ان کا معاہدہ صرف دورہ انگلینڈ کے لیے تھا لیکن اب پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر کو طویل مدت کے لیے ذمہ داریاں سونپنے کا اعلان کیا ہے۔‏ یونس خان کی تقرری کم از کم آ ئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2022 تک کی گئی ہے اور یونس خان کی پہلی اسائنمنٹ دورہ نیوزی لینڈ ہے۔

پی سی بی نے یہ اعلان بھی کیا ہے کہ یونس خان جب پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ نہیں ہوں گے تو وہ حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کراچی میں بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے کام کریں گے۔

Back to top button