کھیل

پی سی بی نے قومی کرکٹرز کے لیے ایڈوائزری جاری

قومی کرکٹرز کے لیے کروناوائرس کے حوالے سے ایڈوائزری جاری کردی گئی ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل میں شرکت نہ کرنے والے کرکٹرز کے لیے بھی ایڈوائزری جاری کی، پی سی بی کی جانب سے یہ اقدام کروناوائرس کے پھیلتے ہوئے کیسز کے تناظر میں سامنے آیا۔پی سی بی میڈیکل پینل کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ جانے والے اسکواڈ میں شامل کرکٹرز ہدایات پر عمل کریں، نیوزی لینڈروانگی سے قبل 10روزانتہائی محتاط رہیں، کھلاڑی اور اسٹاف زیادہ تر گھروں میں رہیں۔ایڈوائزی کے مطابق قومی کھلاڑی ضروری نقل وحرکت کھلی فضا تک محدود رکھیں، حکومت کے بھی کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔

نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان 3ٹی 20اور2ٹیسٹ شیڈول ہیں، اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان اور محمد رضوان شامل ہیں۔

Back to top button