کھیل

پی ایس ایل 5 ; پلے آف مرحلے کا آغاز آج سے ہو گا

 پاکستان سپر لیگ 5 کے پلے آف مرحلہ  کا آغاز آج کراچی سے ہو گا۔

پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کی ٹیمیں پہلے کوالیفائر میں تین بجے مد مقابل ہوں گی جب کہ رات آٹھ بجے لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں ایلیمنٹر ون میں آمنے سامنے آئیں گی۔

تمام ٹیموں کی تیاریاں مکمل ہیں۔ ملتان سلطانز کے غیر ملکی کھلاڑیوں میں انگلش کرکٹرایڈم لیتھ ، جوئے ڈینلی اور روی بوپارہ جبکہ جنوبی افریقہ کے اسٹارلیگ اسپنر  سےعمران طاہر اور پی ایس  یل 5 کے سنچری میکررائیلی روسو شامل ہیں۔ان کے علاوہ ملتان سلطانز کو مقامی کھلاڑیوں میں بوم بوم شاہدآفریدی کے ساتھ کپتان شان مسعود اورمحمد عرفان کی  خدمات حاصل ہیں۔

سر ڈین جونز کی وفات کے بعد کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داری  لیجنڈری فاسٹ باؤلر وسیم اکرم کو سونپ دی گئی ہے۔

Back to top button