کھیل

پی ایس ایل‘کرکٹ ایکشن سے قبل کھلاڑیوں کے درمیان ڈارٹ کا دلچسپ مقابلہ

کبھی بین ڈنک عامر کو قذافی اسٹیڈیم میں قلندرز کی جیت یاد دلواتے تو کبھی عامر نیشنل اسٹیڈیم پر کنگز کی فتح کا ذکر کرتے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)میں کرکٹ ایکشن دکھانے سے قبل کھلاڑیوں کے درمیان ڈارٹ کا دلچسپ مقابلہ ہوا‘ مقابلہ محمد عامر اور بین ڈنک کے درمیان ہوا۔

پاکستان سپر لیگ میں کرکٹ کا ایکشن تو آج سے شروع ہو رہا ہے لیکن فیلڈ پر مقابلے سے قبل فیلڈ سے باہر بھی پلیئرز کے درمیان انڈور اسپورٹس کا مقابلہ جاری ہے۔ ایسا ہی ایک مقابلہ کراچی کنگز کے فاسٹ باؤلر محمد عامر اور لاہور قلندرز کے بین ڈنک کے درمیان ہوا اور دونوں ڈارٹ کے میچ میں آمنے سامنے آئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں دونوں کو دلچسپ جملوں کا تبادلہ کرتے بھی دیکھا گیا، کبھی بین ڈنک عامر کو قذافی اسٹیڈیم میں قلندرز کی جیت یاد دلواتے تو کبھی عامر نیشنل اسٹیڈیم پر کنگز کی فتح کا ذکر کرتے۔ دونوں ٹیمیں پلے آف میں آمنے سامنے ہوں گی یا نہیں یہ تو کوالیفائرز اور ایلیمینٹر کے بعد ہی معلوم ہوگا لیکن ڈارٹ کے میچ میں ڈنک نے محمد عامر کو 32-33 سے زیر کردیا۔

Back to top button