کھیل

پی ایس ایل 5:ملتان سلطانزکا کراچی کو 142 رنزکا ہدف

پلےآف مرحلےکےپہلےمیچ میں کراچی کنگزنےٹاس جیت کرپہلےبولنگ کا فیصلہ کیا

پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل) کےپلےآف مرحلےکےپہلےمیچ میں کراچی کنگزنےٹاس جیت کرپہلےبولنگ کا فیصلہ کیا۔ ملتان نےپہلےکھیلتے ہوئےمقررہ اوورزمیں 141 رنزبنائےاورکراچی کوجیت کیلئے 142 رنزکا ہدف ملا۔ کراچی کےنیشنل اسٹیڈیم میں ہونےوالےمیچ میں ملتان سلطانزنےمقررہ اوورزمیں 7 وکٹ پر 141 رنزبنائے، روی بوپارہ 40 رنزبناکرنمایاں رہے،ذیشان اشرف 21 اورخوشدل شاہ 17 رنزبناکرآؤٹ ہوئے۔ شاہدآفریدی 12 اورایڈم لائیتھ 9 رنزبناکرآؤٹ ہوئے، رائلی روسوو اورمحمد الیاس نے5،5 جبکہ شان مسعودنے 3 رنزبنائے۔ سہیل تنویرجارحانہ 25 رنزبناکرناقابل شکست رہے۔ کراچی کنگزکے وقاص مقصود اورارشداقبال نے دودوکھلاڑیوں کوآؤٹ کیا،  عماد وسیم نے ایک وکٹ حاصل کی۔

خیال رہےکہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سےپی ایس ایل کا آخری مرحلہ مارچ میں  ملتوی کردیا گیا تھا جواب بغیرتماشائیوں کے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں مکمل کیا جارہا ہے۔ پی ایس ایل 5 کا آخری میچ سات ماہ قبل 15 مارچ کوکراچی کنگزاورکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے درمیان کھیلا گیا تھا جس میں کوئٹہ نے 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔ پلےآف مرحلے میں شریک غیرملکی کھلاڑیوں کوبائیوسیکیور ببل میں رکھا گیا ہےاورانہیں کھلاڑیوں کےعلاوہ کسی سےبھی ملنےکی اجازت نہیں ہے۔

Back to top button