کھیل

پی ایس ایل 5:ڈین جونزکوکھلاڑیوں کا زبردست خراج عقیدت

ٹیموں کےکھلاڑیوں نےمیدان میں مل کرانگریزی حروف تہجی کا لفظ ڈی بنایا

پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل) کےپلےآف کا دوبارہ آغازہوچکا ہےاورلیگ کےدوبارہ آغازپرکراچی کنگزکےآنجہانی کوچ ڈین جونزکوخراج تحسین پیش کیا گیا۔ عالمی شہرت یافتہ آسٹریلین بلےبازڈین جونزگزشتہ ماہ ممبئی میں دل کا دورہ پڑنےسے 59 سال کی عمرمیں انتقال کر گئےتھے۔ آج پاکستان سپرلیگ کےپانچویں ایڈیشن کےدوبارہ آغازکےموقع پرکراچی کنگزاورملتان سلطانزدونوں کےکھلاڑیوں نےڈین جونزکو خراج تحسین پیش کیا۔ دونوں ٹیموں کےکھلاڑیوں نےمیدان میں مل کرانگریزی حروف تہجی کا لفظ ڈی بنایا اورایک منٹ کی خاموشی اختیار کرکےڈین جونزکوخراج تحسین پیش کیا۔ اس کےعلاوہ ٹیم ڈگ آؤٹ میں ان کی موجودگی کا احساس دلانےکےلیےایک علامتی پتلا بھی رکھا گیا ہے۔

انڈین پریمیئرلیگ(آئی پی ایل) کےسلسلےمیں اسٹارانڈیا کےلیےکمنٹیٹرکی حیثیت سےفرائض انجام دینےوالےسابق آسٹریلین کرکٹرکودل کا دورہ پڑا جس سےوہ انتقال کرگئےتھے۔ ڈین جونزممبئی میں واقع اپنےہوٹل کےکوریڈورمیں ساتھیوں کےہمراہ گفتگوکررہےتھے،دوران گفتگواس وقت سب لوگوں کودھچکا لگا جب وہ ایک دم زمین پرگرگئےجس کےبعد انہیں ایمبولینس میں ہنگامی بنیادوں پرہرکشن داس ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ہسپتال انتظامیہ نےبتایا کہ یہاں آنےسےقبل ہی ان کی موت واقع ہوچکی ہے۔ ڈین جونزنے 59 ٹیسٹ اور 164 ون ڈے میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی جبکہ وہ 1987 میں آسٹریلیا کےلیےپہلی مرتبہ ورلڈ کپ جیتنےوالی ٹیم کےاہم رکن بھی تھے۔

Back to top button