کھیل

تنقید کرنےوالوں کو جواب،محمد حفیظ نےرازبتادیا

آل راؤنڈرمحمد حفیظ نےکہا ہےکہ اپنےکیریئرمیں تنقید یا غلط بات کرنےوالوں کواپنی کارکردگی سےجواب دینا سیکھا

پاکستان کرکٹ ٹیم کےآل راؤنڈرمحمد حفیظ نےکہا ہےکہ اپنےکیریئرمیں تنقید یا غلط بات کرنےوالوں کواپنی کارکردگی سےجواب دینا سیکھا ہے۔ محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ وقاریونس،مصباح الحق،یونس خان اورمشتاق احمد پاکستان کےلیجنڈزہیں۔ ان لوگوں نےپاکستان کےلئےبہت بڑی کامیابیاں حاصل کیں اوراپنی کارکردگی سےپاکستان کا نام روشن کیا۔

محمد حفیظ نےکہا کہ وہ بہت خوش ہیں کہ اس وقت پاکستان کرکٹ کی مینجمنٹ پاکستانی ہے،ہمارے پاس بڑے بڑے نام موجود ہیں،لوگ کرکٹ سیکھنےکےلئےپاکستان سےلوگوں کوبلاتے ہیں اورہم باہرسےلوگوں کوبلا لیتےہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کے لیجنڈزموجود ہیں۔ اگرباہرسےکسی کوکوچنگ کےلئےلانا ضروری ہوتوپھرایسا کرنا چاہیے۔

Back to top button