کھیل

سپراوورمیں کراچی کا ملتان کو 14 رنزکا ہدف

پہلےکوالیفائرمیں کراچی کنگزٓاورملتان سلطانزکا میچ ٹائی ہوگیا جس کےبعد میچ سپراوورمیں چلا گیا

پی ایس ایل 5 کےپہلےکوالیفائرمیں کراچی کنگزٓاورملتان سلطانزکا میچ ٹائی ہوگیا جس کےبعد میچ  سپراوورمیں چلا گیا۔ سپراوورمیں کراچی کنگزنےملتان سلطانزکوجیت کےلیے 14 رنزکاہدف دیا ہے۔ قبل ازیں پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل) کےپلےآف مرحلےکےپہلےکوالیفائرمیچ میں کراچی کنگزنےٹاس جیت کرپہلےبولنگ کا فیصلہ کیا۔ ملتان نےپہلےکھیلتےہوئےمقررہ اوورزمیں 141 رنزبنائےاورکراچی کوجیت کیلئے 142 رنزکا ہدف ملا جواب میں کراچی کنگزنےبھی 8 وکٹوں کےنقصان پر 141 رنزبنائےجس کےبعد اب میچ کا فیصلہ سپراوورمیں ہوگا۔ کراچی کنگزکی جانب سےبابراعظم 65 رنزبناکرٹاپ اسکورررہے،سہیل تنویرنے 3 کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔ آج کےکوالیفائرمیچ کی فاتح ٹیم فائنل میں رسائی حاصل کرلےگی جبکہ ہارنےوالی ٹیم کوفائنل میں پہنچنےکا ایک اورموقع ملےگا۔ آج ہارنےوالی ٹیم ایلی منیٹرون میں لاہورقلندرزاورپشاورزلمی کےدرمیان میچ کی فاتح ٹیم سےمقابلہ کرے گی۔

کراچی کےنیشنل اسٹیڈیم میں ہونےوالےمیچ میں ملتان سلطانزنےمقررہ اوورزمیں 7 وکٹ پر 141 رنزبنائے،روی بوپارہ 40 رنزبناکرنمایاں رہے،ذیشان اشرف 21 اورخوشدل شاہ 17 رنزبناکرآؤٹ ہوئے۔ شاہدآفریدی 12 اورایڈم لائیتھ 9 رنزبناکرآؤٹ ہوئے،رائلی روسوواورمحمد الیاس نے5،5 جبکہ شان مسعودنے 3 رنزبنائے۔ سہیل تنویرجارحانہ 25 رنزبناکرناقابل شکست رہے۔ کراچی کنگزکےوقاص مقصود اورارشداقبال نےدودوکھلاڑیوں کوآؤٹ کیا،عماد وسیم نےایک وکٹ حاصل کی۔ خیال رہےکہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سےپی ایس ایل کا آخری مرحلہ مارچ میں ملتوی کردیا گیا تھا جواب بغیرتماشائیوں کےنیشنل اسٹیڈیم کراچی میں مکمل کیا جارہا ہے۔

Back to top button