کھیل

لاہورقلندرز نےپشاورزلمی کوشکست دے دی

سپرلیگ (پی ایس ایل) کےپہلےایلیمنیٹرمیں لاہورقلندرزنےسنسنی خیزمقابلےکےبعد پشاورزلمی کوشکست دے دی

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کےپہلےایلیمنیٹرمیں لاہورقلندرزنےسنسنی خیزمقابلےکےبعد پشاورزلمی کوشکست دے دی۔ لاہورقلندرزکے محمد حفیظ نےاپنی ٹیم کےلیےذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتےہوئےاسےدوسرے ایلیمنیٹرتک پہنچا دیا جہاں اس کا مقابلہ ملتان سلطانزسے ہوگا۔ لاہورقلندرزکےکپتان سہیل اخترنےٹاس جیت کرپہلے فیلڈنگ کرنےکا فیصلہ کیا تھا جو ان کےلیےبہترثابت ہوا۔ قلندرزکےشاہین آفریدی نےپہلےہی اوورمیں خطرناک حیدرعلی کوبغیرکوئی رن بنائےچلتا کیا۔

پشاورزلمی کی جانب سےپہلےامام الحق پھرفاف ڈوپلیسی نےبالترتیب 24 اور 31 رنزکے ساتھ اپنا حصہ ڈالا۔ شعیب ملک 39 رنزبنا کرنمایا رہےجبکہ ہارڈس ویلیون نےآخری لمحات میں 37 رنزکی جارحانہ اننگز کھیل کرزلمی کو 170 رنزکےقابلِ اعتماد ٹوٹل تک پہنچادیا۔ قلندرز کی جانب سےدلبرحسین نے 3 وکٹیں لیں جبکہ شاہین آفریدی، حارث رؤف اورڈیوڈ ویزے نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

Back to top button