کھیل

باکسر عامر خان کی گاڑی حادثے کا شکار؛ایک کروڑ 88 لاکھ کی مرسیڈیز تباہ

 باکسر عامر خان کی مرسڈیز ایس 350 کو حادثہ پیش آیا ہے تاہم خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

عامر خان ہائی وے پر اپنی گاڑی کو کنٹرول نہ کر سکے۔خراب موسم کے باعث بیش قیمت مرسڈیز برطانوی موٹروے ایم 6 پر ان کے کنٹرول سے باہر ہوگئی اور بیرئیر سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں 90 ہزار پاؤنڈ (ایک کروڑ 88 لاکھ) پاکستانی روپے سے زائد مالیت کی گاڑی تباہ ہوگئی۔

Back to top button