کھیل

پی ایس ایل فائنل میں کیا ہونےجارہا ہے؟کراچی کنگز کےکپتان نےبتادیا

کراچی کنگزکےکپتان عماد وسیم کا کہنا ہےکہ فائنل بڑا مقابلہ ہےاورہم پہلی بارفائنل کھیل رہےہیں

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم کراچی کنگزکےکپتان عماد وسیم کا کہنا ہےکہ فائنل بڑا مقابلہ ہےاورہم پہلی بارفائنل کھیل رہےہیں، دونوں ٹیمیں بھرپورتیاری کےساتھ میدان میں اتریں گی۔ عماد وسیم نےاپنی ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ محمد رضوان بہترین وکٹ کیپر ہیں لیکن فائنل الیون کوتبدیل نہیں کرنا چاہیں گے،رضوان محنت کررہےہیں لیکن وہ فائنل الیون میں شامل نہیں ہیں۔ عماد وسیم نےکہا کہ لاہور قلندرکی ٹیم بہت اچھا کھیل رہی ہےلیکن محمد عامرکی یارکرکا کوئی متبادل نہیں۔

کراچی کنگزکےکپتان نےیہ بھی کہا کہ ملتان سلطانزکےخلاف میچ میں کراچی کنگزنےبہت غلطیاں کیں۔ اُنہوں نےکہا کہ بہت زبردست فائنل ہونےجارہا ہے لیکن ہم شائقین کرکٹ کی کمی محسوس کررہےہیں۔ عماد وسیم کا مزید کہنا تھا کہ امید ہےفائنل بہت ہی اچھا ہونےوالا ہے۔ واضح رہےکہ پاکستان سپرلیگ سیزن 5 کا فائنل لاہورقلندرزاورکراچی کنگزکےدرمیان کل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائےگا۔

متعلقہ خبریں