کھیل

دورہ نیوزی لینڈ،اعجازاحمد نےنوجوان کرکٹرزکےمتعلق پیغام جاری کردیا

ہیڈ کوچ کا دورہ نیوزی لینڈ سےمتعلق کہنا ہےکہ نوجوان کرکٹرزکےلیےدورہ نیوزی لینڈ بڑا اہم ہے

پاکستان شاہینزکےہیڈ کوچ اعجازاحمد کا دورہ نیوزی لینڈ سےمتعلق کہنا ہےکہ نوجوان کرکٹرزکےلیےدورہ نیوزی لینڈ بڑا اہم ہے۔ اعجازاحمد نےاپنےایک بیان میں کہا ہےکہ نیوزی لینڈ،آسٹریلیا،ساؤتھ افریقا اورانگلینڈ میں سیکھنےکا موقع ملتا ہے،کھلاڑیوں کےنام کچھ وجوہات کی بنیاد پرپہلےبھیجنا پڑے۔ اعجازاحمد نےکہا ہےکہ کئی پرفارمرزکےنام رہ گئےہیں،انہیں مستقبل میں ضرورموقع ملےگا،روحیل نذیراورحیدرعلی کے علاوہ بھی کئی کھلاڑیوں کی نشاندہی کی ہے۔ انہوں نےکھلاڑیوں سےمتعلق مزید کہا کہ بائیں ہاتھ کےبیٹسمین عمران رفیق میں بہت پوٹینشل ہے، قاسم اکرم مستقبل میں محمد حفیظ اورشعیب ملک جیسا کھلاڑی ثابت ہوگا۔ اعجازاحمد نےکہا ہےکہ لیفٹ آرم اسپنرعلی اسفند سے بڑی امیدیں ہیں۔

Back to top button