کھیل

لاہورقلندرز اس سال کی چیمپین ٹیم بنےگی

وزیرکھیل پنجاب رائے تیموربھٹی کہتےہیں کہ امید ہےلاہورقلندرزاس سال کی چیمپین ٹیم بنےگی

وزیرکھیل پنجاب رائے تیموربھٹی کہتےہیں کہ امید ہےلاہورقلندرزاس سال کی چیمپین ٹیم بنےگی۔ وزیرکھیل پنجاب رائےتیموربھٹی نےقلندرز کی کامیابی پرانہیں مبارکباد دیتےہوئےکہا کہ لاہورقلندرزنےبہترین کھیل سےپی ایس ایل کےفائنل کےلیےکوالیفائی کیا ہے۔ رائےتیموربھٹی نے کہا کہ لاہوراورکراچی کا فائنل پورے ملک کےکرکٹ شائقین کےلیےتحفہ ہے۔ وزیرکھیل پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ کوروناوائرس نےکھیلوں کی سرگرمیوں کومتاثرکیا لیکن پی ایس ایل رونقیں واپس لےآیا ہے۔

اُنہوں نےمزید کہا کہ کورونا وائرس کےباعث شائقین ٹی وی اسکرین پرمحظوظ ہورہےہیں۔ واضح رہےکہ پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 5 کےدوسرے ایلیمنیٹرمیں لاہورقلندرزنے یکطرفہ مقابلےکے بعد ملتان سلطانزکو 25 رنزسےشکست دے دی اورپہلی مرتبہ فائنل کےلیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ لاہورقلندرزکی طرف سے دیے گئے 183 رنزکے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانزکی 157 رنزپرہی سانس اکھڑ گئی، پوری ٹیم 5 گیندوں قبل ہی پویلین لوٹ گئی۔

Back to top button