کھیل

کرکٹرزکی کارکردگی؟؟عبدالرزاق نے پیش گوئی کردی

کرکٹ ٹیم کےبالنگ کوچ کا شاہین شاہ آفریدی سےمتعلق کہنا ہےکہ شاہین آفریدی دنیا کا بہترین بالربن سکتا ہے

پاکستانی کرکٹ ٹیم کےبالنگ کوچ عبدالرزاق کا شاہین شاہ آفریدی سےمتعلق کہنا ہےکہ شاہین آفریدی دنیا کا بہترین بالربن سکتا ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کےسابق کھلاڑی عبدالرزاق نےاپنےایک بیان میں پاکستانی کھلاڑیوں سےمتعلق بات کرتےہوئےکہا ہےکہ شاہین شاہ آفریدی بیٹسمینوں پربہتراندازمیں اٹیک کرتےہیں،شاہین آفریدی میں دنیا کا بہترین بالربننےکی صلاحیت موجود ہے۔ عبدالرزاق نےفخرزمان سےمتعلق کہا ہےکہ فخرزمان کوئی بھی میچ جتوا سکتےہیں،فخرزمان ایسا کھلاڑی ہےجسےہرمیچ کھلانا چاہیے۔ انہوں نےمزید کہا کہ حارث رؤف نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں بھی اچھا پرفارم کیا تھا، حارث رؤف نےثابت کیا ہےکہ وہ پاکستان کےلیےاچھا بالربن سکتا ہے۔

Back to top button