کھیل

پاکستان سپر لیگ کا چیمپئن کون؟ کراچی اور لاہور میں ٹائٹل کی جنگ آج ہوگی

پاکستان سپر لیگ کے چار ایڈیشن تک آخری نمبروں پر رہنے والی ٹیمیں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز  پہلی بار ایونٹ کے فیصلہ کن معرکے میں مدمقابل ہوں گی۔

لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان رواں سیزن میں بھی دو میچز کھیلے گئے، قذافی اسٹیڈیم میں قلندرز نے کنگز کے خلاف 8  وکٹ سے فتح حاصل کی تو دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو بآسانی 10 وکٹوں سے زیر کیا۔یہی دونوں ٹیمیں ٹورنامنٹ میں اب تک بہترین کھیل پیش کرتی ہوئی فائنل تک پہنچی ہیں۔

کراچی کنگز کے پاس بابر اعظم اور محمد عامر جیسے ہتھیار ہیں، ایلکس ہیلز اور عماد وسیم بھی میچ کا پانسہ پلٹنا جانتے ہیں تو دوسری جانب لاہور قلندرز کی مضبوطی اُس کی بولنگ ہے جہاں حارث رؤف رواں برس سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی وکٹیں لینے والے بولر ہیں تو شاہین آفریدی، دلبر حسین اور ڈیوڈ ویئسا بھی بھرپور فارم میں ہیں۔

پی ایس یل فائیو کے فاتح کا فیصلہ آج رات نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوجائے گا۔

Back to top button