کھیل

انگلش ٹیم کتنےبرس بعد پاکستان آئے گی؟

پاکستان اورانگلینڈ کےدرمیان ٹی ٹوینٹی میچز 14 اور 15 اکتوبرکرکراچی میں ہوں گے

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نےدورۂ پاکستان کا اعلان کردیا،انگلش ٹیم آئندہ برس اکتوبرمیں 16 برس بعد پاکستان پہنچےگی۔انگلش کرکٹ ٹیم اکتوبرمیں کراچی میں دوٹی ٹوینٹی میچزکھیلےگی،پاکستان اورانگلینڈ کےدرمیان ٹی ٹوینٹی میچز 14 اور 15 اکتوبرکرکراچی میں ہوں گے۔ انگلش کرکٹ ٹیم بارہ اکتوبرکرکراچی پہنچےگی۔ دورے کےاختتام پردونوں ٹیمیں آئی سی سی مین ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈکپ میں شرکت کےلیے16 اکتوبرکو اکٹھےبھارت روانہ ہوجائیں گی۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم نےاس سےقبل آخری مرتبہ سال 2005 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ مہمان ٹیم نےیہاں 3 ٹیسٹ اور 5 ون ڈے انٹرنیشنل میچزکھیلےتھے۔اس کےبعد پاکستان نےسال 2012 اور 2015 میں متحدہ عرب امارات کےمیدانوں پرانگلینڈ کی میزبانی کی تھی۔

Back to top button