کھیل

پاکستان کرکٹ ٹیم جولائی میں انگلینڈ جائے گی

پاکستان ٹیم جولائی میں تین ٹی ٹوینٹی اورتین ون ڈے میچزکھیلنےکیلئے انگلینڈ جائےگی

پاکستان کرکٹ ٹیم اگلےسال ایک بارپھرانگلینڈ کا دورہ کرے گی،پاکستان ٹیم جولائی میں تین ٹی ٹوینٹی اورتین ون ڈے میچزکھیلنےکیلئے انگلینڈ جائےگی۔ پاکستان کےدورہ انگلینڈ کا اعلان پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اورانگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کےمشترکہ اعلامیے میں کیا گیا جس کےتحت پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ میں ون ڈے سپرلیگ کےتین میچزکےعلاوہ تین ٹی ٹوینٹی میچزبھی کھیلےگی۔ قومی کرکٹ ٹیم کا چھ سال میں چھٹا دورہ انگلینڈ ہوگا ،پاکستان ٹیم 2016 سےہرسال انگلینڈ کا دورہ کررہی ہے۔ 2016، 2018 اور 2009،  2020، میں دوطرفہ سیریزکیلئےپاکستان ٹیم انگلینڈ گئی جبکہ 2017 میں چیمپئنزٹرافی اور 2019 میں ورلڈ کپ کیلئےانگلینڈ میں رہی۔ 2019 میں پاکستان ٹیم نےانگلینڈ سےدوطرفہ وائٹ بال سیریزبھی کھیلی ۔ اگلےسال جولائی کےدورہ انگلینڈ میں پاکستان اورانگلینڈ کےدرمیان تین ون ڈے میچز 8، 10اور 13جولائی کوہوں گے۔ یہ ون ڈے میچزون ڈے کارڈف ،لارڈز اوربرمنگھم میں ہوں گےجبکہ تین ٹی ٹوینٹی میچز 16، 18اور 20 جولائی کوناٹنگھم،لیڈزاورمانچسٹرمیں ہوں گے۔ پاکستان ٹیم کےکپتان بابراعظم کا کہنا ہےکہ ٹیم 2016 سےہرسال انگلینڈ جارہی ہےاب انگلینڈ دوسرے ہوم گراؤنڈ جیسا لگتا ہے ۔ انگلینڈ میں کھیل کرپاکستان ٹیم کےکھیل میں نکھارآتا ہے ۔

Back to top button