کھیل

خاتون کک باکسر روبی جیسیا دائرہ اسلام میں داخل

دی ٹائیسن لیڈی‘‘ کےنام سےمشہورمعروف کک باکسرروبی جیسیا میسونےاسلام قبول کرلیا

’’دی ٹائیسن لیڈی‘‘ کےنام سےمشہورمعروف کک باکسرروبی جیسیا میسونےاسلام قبول کرلیا یہ خبرانہوں نےاپنےسوشل میڈیا اکاؤنٹ پردی۔ کک باکسرروبی جیسیا کا تعلق ہالینڈ سےہے۔ اسلام قبول کرنےسےقبل ان کا تعلق مسیحی مذہب سےتھا۔ تاہم انہوں نےچند برس قبل اسلام سے متعلق پڑھنا شروع کیا۔ اسلامی تعلیمات نےانہیں اس قدرمتاثرکیا کہ انہوں نےباضابطہ طورپردائرہ اسلام میں داخل ہونےکا فیصلہ کرلیا۔ روبی جیسیا نےہالینڈ کی مسجد میں گواہوں کےسامنےکلمہ شہادت ادا کیا اورمتعلقہ دستاویزات پردستخط کیے۔ انہوں نےدائرہ اسلام میں داخل ہونےکی خبراپنےانسٹاگرام اکاؤنٹ پردی بعد ازاں اس پوسٹ کوہٹا دیا گیا۔

روبی جیسیا کے اسلام قبول کرنے کی خبر سوشل میڈیا پر پھیل گئی اور متعدد ٹوئٹر اکاؤنٹس نے اس خبر کو ری ٹوئٹ کیا۔ اور ان کے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کی خوشخبری شیئر کرتے ہوئے ان کے حق میں دعا کی کہ خدا ان کی رہنمائی کرے۔

کک باکسر روبی جیسیا اسلام قبول کرتے وقت باحجاب تھیں اور ان کی حجاب میں ملبوس تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ انہیں دنیا بھر کے مسلمانوں کی جانب سے محبت اور تعریفوں سے نوازا جارہا ہے۔ روبی دنیا بھر میں ’’دی ٹائیسن لیڈی‘‘ کے نام سے بھی مشہور ہیں۔

Back to top button