کھیل

ابھی زندہ ہوں،چاچا کرکٹ نےجھوٹی خبرکی تردید کردی

کرکٹ کےسب سےبڑے شوقین صوفی عبدالجلیل المعروف چاچا کرکٹ نےاپنی موت سےمتعلق خبروں کی تردید کردی

پاکستان میں کرکٹ کےسب سےبڑے شوقین صوفی عبدالجلیل المعروف چاچا کرکٹ نےاپنی موت سےمتعلق خبروں کی تردید کردی ہے۔ سوشل میڈیا پرخبریں زیرگردش تھیں کہ چاچا کرکٹ انتقال کرگئےہیں،اس کےجواب میں انہوں نےایک ویڈیوپیغام ریکارڈ کیا اورکہا کہ وہ زندہ اور صحتمند ہیں۔ چاچا کرکٹ کی موت سےمتعلق افواہوں نےاس وقت جنم لیا جب پاکستان کرکٹ بورڈ نےہیڈ کیوریٹرحاجی بشیرکی ہارٹ اٹیک سےانتقال کی خبرشیئرکی۔ پی سی بی نےاپنےٹوئٹ میں حاجی بشیرکی تصویربھی منسلک کی جسےلوگ چاچا کرکٹ سمجھ بیٹھےاوریوں ان کےموت کی افواہیں گردش کرنےلگیں۔ انہوں نےاپنےویڈیو پیغام میں کہا کہ موت برحق ہےاورسب کوایک نہ ایک دن آنی ہے۔ چاچا کرکٹ نے کہا کہ جس نےبھی میری موت سےمتعلق افواہ پھیلائی ہے اللہ اسےہدایت دے۔ خیال رہےکہ چاچا کرکٹ گزشتہ 50 سال سےکرکٹ سے وابستہ ہیں، شائقین کرکٹ کی بات کی جائےتوچاچا کرکٹ کا نام اول نمبرپرآتا ہے۔

Back to top button