کھیل

معین علی کوپاکستان آنےکا بےصبری سےانتظار

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کےآل راؤنڈرکا کہنا ہےکہ وہ اگلےبرس سیریزکھیلنےپاکستان آنےکیلئےبےتاب ہیں

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کےآل راؤنڈرمعین علی کا کہنا ہےکہ وہ اگلےبرس سیریزکھیلنےپاکستان آنےکیلئےبےتاب ہیں۔ انہوں نےانگلش کرکٹ بورڈ کےدورہ پاکستان کےفیصلےکا خیرمقدم کیا۔ انگلش آل راؤنڈرنےکیپ ٹاؤن سےایک کانفرنس کال میں گفتگوکرتےہوئےبرطانوی ٹیم کےدورہ پاکستان کوکرکٹ کےلیےایک بڑا لمحہ قراردیا۔ معین علی کا کہنا تھا کہ حال ہی میں وہ پاکستان جا کرپی ایس ایل کھیلےجوحیرت انگیز تجربہ تھا ، وہ مستقبل میں بھی پاکستان جانا پسند کریں گے،پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کےلیےیہ ایک بہت بڑا لمحہ ہے۔

معین علی کہنا تھا کہ پاکستان اورویسٹ انڈین کی ٹیموں نےکرونا وائرس کےعروج کےدورمیں انگلینڈ کا دورہ کرکےمیزبان کرکٹ بورڈ کا مالی بحران کم کرنےمیں مدد کی تھی ۔ خیال رہےکہ گزشتہ روزانگلینڈ کرکٹ بورڈ نےدورۂ پاکستان کا اعلان کیا،انگلش ٹیم آئندہ برس اکتوبر میں 16 برس بعد پاکستان پہنچےگی۔ انگلش کرکٹ ٹیم اکتوبرمیں کراچی میں دوٹی ٹوینٹی میچزکھیلےگی،پاکستان اورانگلینڈ کےدرمیان ٹی ٹوینٹی میچز 14 اور 15 اکتوبرکوکراچی میں ہوں گے۔

Back to top button