کھیل

اے بی ڈویلئرز کے گھر ننھی پری کی آمد

جنوبی افریقی کرکٹر اےبی ڈویلئرز بیٹی کے باپ بن گئے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اہلیہ اور بیٹی کے ہمراہ تصویر شیئر کر کے اپنے مداحوں کو فیملی میں نئے مہمان کے آنے کی خوشخبری دی۔

اےبی ڈویلئرز نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی پہلی بیٹی کو نعمت قرار دیا اور پیغام میں لکھا کہ انکے ہاں 11 نومبر کو بہت پیاری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔اےبی ڈویلئرز نے اپنی بیٹی کے نام سے بھی مداحوں کو آگاہ کیا۔

Back to top button