کھیل

سہیل تنویرسری لنکن لیگ کھیل پائیں گے یا نہیں؟

آل راؤنڈرکا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنا دوسرا کو ویڈ 19ٹیسٹ کروا لیا ہے اور انہیں اُمید ہے کہ وہ منفی آئے گا

سری لنکن پریمئرلیگ کی ٹیم کینیڈی ٹیسکرزمیں شامل ٹیسٹ آل راؤنڈرسہیل تنویرکا کہنا ہےکہ انہوں نےاپنا دوسرا کوویڈ 19ٹیسٹ کروا لیا ہےاورانہیں اُمید ہے کہ وہ منفی آئےگا۔ یاد رہےکہ چارٹرجہازسےسری لنکا پہنچنےکےبعد سہیل تنویرکا کو ویڈ 19ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جس کےبعد وہ دس روزکےلیےقرنطینہ میں چلےگئےتھے۔ سہیل تنویرکا کہنا ہےکہ یہ سب کچھ ان کےلیےحیران کن تھا، کیونکہ وہ بالکل ٹھیک ہیں، انہیں کسی قسم کی کوئی تکلیف یا بخاربھی نہیں ہے۔ اُنہوں نےکہا کہ میں نےدوسرا کو ویڈ 19 ٹیسٹ کروایا ہے، اگروہ نفی میں آیا تووہ 26 نومبرسےشروع ہونےوالی لیگ میں ایکشن میں ہوں گے۔

Back to top button