کھیل

تیز بخار کے باعث فخر زمان دورہ نیوزی لینڈ سے باہر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان دورہ نیوزی لینڈ سے باہر ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق اتوار کے روز فخر زمان کو بخار کی علامات ظاہر ہوئیں، ٹیم ڈاکٹر کی جانب سے متعدد مرتبہ چیک اپ کے باوجود فخر زمان کے بخار میں کمی نہیں آئی جس کے بعد ٹیم منیجمنٹ نے یہ فیصلہ کیا۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کی صحت اور حفاظت کے پیش نظر فخر زمان قومی اسکواڈ کے ہمراہ 23 نومبر کی صبح نیوزی لینڈ روانہ نہیں ہوں گے۔

متعلقہ خبریں