کھیل

نیوزی لینڈ نےپاکستان کیخلاف پہلےدن 222 رنزبنالیے

ٹیسٹ کے پہلے دن پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا

نیوزی لینڈ نےپاکستان کےخلاف سیریزکےپہلےٹیسٹ کےپہلےدن کھیل کےاختتام تک 3 وکٹ کےنقصان پر 222 رنزبنالئےہیں۔ پاکستان کی جانب سے وکٹ پر موجود 94 رنز بنانے والے کپتان کین ولیمسن اور 42 رنز اسکور کرنے والے ہینری نکلز کا ایک کیچ بھی ڈراپ کیا گیا ہے، میچ میں پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ ٹیسٹ کے پہلے دن پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، شاہین آفریدی نے پہلے اور مٰن تام لیتھم کو پویلین کی راہ دکھائی، وہ 4 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔

اس کے بعد ٹام بلینڈل بھی 5 رنز بناکر شاہین آفریدی کا شکار بنے، کیویز کی تیسری وکٹ پر راس ٹیلراورکپتان کین ولیمسن نے 120 رنز کی شراکت بنائی، اس دوران کین ولیمسن کا کیچ بھی ڈراپ ہوا۔ ٹیلر 70 رنز بناکر شاہین شاہ آفیدی کا تیسرا شکار بنے، ان کے آوٹ ہوجانے کے بعد ولیمسن نے ہینری نکلز کے ساتھ پارٹنر شپ لگائی ،اس دوران ولیمسن کو 86 رنزپرایک اورموقع ملا جب حارث سہیل نے سلپ مین ان کا کیچ گرا دیا، ہینری نکلز کا کیچ بھی باونڈری لائن پر عباس نے گرا یا۔ دن کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے تین وکٹ پر222 رنز بنالئے، کیوی قائد ولیمسن 94 اورنکلز 42 رنزکےساتھ کریزپرموجود ہیں۔

متعلقہ خبریں