کھیل

امام الحق کو وطن واپس بھیجنےکا فیصلہ

بائیں ہاتھ کے اوپنرامام الحق نیوزی لینڈ کےخلاف انجری کےسبب دوسرے ٹیسٹ میچ سے بھی باہرہوگئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے بائیں ہاتھ کے اوپنرامام الحق نیوزی لینڈ کےخلاف انجری کےسبب دوسرے ٹیسٹ میچ سے بھی باہرہوگئے، ٹیم مینجمنٹ نے انہیں وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع ٹیم مینجمنٹ کے مطابق امام الحق کل شام ساڑھے 6 بجےآکلینڈ سے لاہورروانہ ہوجائیں گے، انہیں ٹریننگ کےدوران بائیں ہاتھ کےانگوٹھے پرگیند لگی تھی۔ دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا ری ہیب پروگرام نیوزی لینڈ میں جاری ہے ،میڈیکل پینل کے مطابق بابر اعظم کی انجری میں بہتری آرہی ہے۔

بابراعظم نےہارڈ بال سےناکنگ کا آغازبھی کردیا ہےتاہم ان کی دوسرےٹیسٹ میچ میں شرکت کا فیصلہ کرائسٹ چرچ میں شیڈول ٹیسٹ میچ سےقبل کیا جائےگا۔ واضح رہےکہ امام الحق کی طرح بابراعظم کوبھی ٹریننگ کےدوران دائیں ہاتھ کےانگوٹھے پرگیند لگی تھی۔

متعلقہ خبریں