کھیل

نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا

پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ نے رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا۔

ماؤنٹ مونگا نوئی ٹیسٹ کے دوسرے روز میزبان ٹیم نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 406 رنز بنا لیے ہیں اور اس کی دو وکٹیں ابھی باقی ہیں۔ بی جے واٹلنگ 66 اور نیل ویگنر 9 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ٹیسٹ کے دوسرے روز کین ولیم سن اور ہنری نکولس نے 222 رنز تین کھلاڑی آؤٹ سے اننگز کا آغاز کیا اور دونوں کھلاڑی اسکور کو 266 رنز تک لے جانے میں کامیاب رہے۔

دوسرے روز کھیل کا آغاز ہوا تو کین ولیمسن 94 اور ہنری نکولس 42 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے، دونوں کھلاڑیوں نے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور ولیمسن 129 جبکہ ہنری نکولس 56 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔کیوی کپتان کے کیرئیر کی یہ 23ویں سنچری ہے اور انہوں نے ہنری نکولس کے ساتھ مل کر چوتھی وکٹ کے لیے 133 رنز کی شراکت قائم کی۔

جیمی سن 32 اور سینٹنر 19 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ٹم ساؤتھی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔

متعلقہ خبریں