کھیل

ٹیسٹ کا دوسرا روز: پاکستان نے ایک وکٹ پر 30 رنز بنا لیے

پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 30 رنز بنا لیے ہیں۔

ماؤنٹ مونگا نوئی ٹیسٹ کے دوسرے روز نیوزی لینڈ کے 431 رنز کے جواب میں پاکستان کی جانب سے شان مسعود اور عابد علی نے اننگز کا آغاز کیا۔شان مسعود 42 گیندوں پر 10 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جس کے بعد محمد عباس بطور نائٹ واچ مین عابد علی کا ساتھ دینے میدان میں آئے اور کھیل کے اختتام تک وکٹ پر موجود رہے۔دوسرے رور کا کھیل ختم ہوا تو عابد علی 19 اور محمد عباس بغیر کسی رن کے وکٹ پر موجود تھے۔

قبل ازیں میزبان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 431 رنز بنا کر بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

متعلقہ خبریں