کھیل

قومی بلے باز فخر زمان کو پاک بحریہ میں بڑا اعزاز مل گیا، سب حیران رہ گئے

فخر زمان کو یہ اعزازی رینک کرکٹ کے میدان میں شاندار کارکردگی اور پاک بحریہ سے ان کی وابستگی کی بنا پر دیا گیا

قومی بلے باز فخر زمان کو پاک بحریہ میں بڑا اعزاز مل گیا، سب حیران رہ گئے‘ پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز فخر زمان کو پاک بحریہ میں لیفٹیننٹ کا اعزازی رینک تفویض کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں میں فخر زمان کو لیفٹیننٹ کا اعزازی رینک تفویض کیا۔ پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ فخر زمان کو یہ اعزازی رینک کرکٹ کے میدان میں شاندار کارکردگی اور پاک بحریہ سے ان کی وابستگی کی بنا پر دیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ فخر زمان نے 2007 میں بطور سیلر پاک بحریہ کی آپریشن برانچ میں شمولیت اختیار کی، اپنے کیریئر کے دوران فخر زمان نے کرکٹ کے میدان میں پاک بحریہ کے لیے متعدد اعزازات حاصل کیے۔ 2012ء میں آسٹریلیا میں منعقدہ انٹرنیشنل ڈیفنس کرکٹ چیلنج کپ میں فخر زمان نے پاک بحریہ کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ فخر زمان کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی جانب سے سندِ تحسین سے بھی نوازا جا چکا ہے، فخر زمان بین الاقوامی کرکٹ میں بھی اب تک متعدد ریکارڈز بنا چکے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر البحر نے فخر زمان اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد دی۔ نیول چیف کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ ملک میں مختلف کھیلوں کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کر رہی ہے اور آئندہ بھی کھلاڑیوں کی معاونت کرتی رہے گی۔ تقریب میں عسکری و سول حکام اور پی سی بی کے عہدیداران کے علاوہ سابق کرکٹرز اور فخر زمان کے اہل خانہ نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ خبریں