کھیل

آسٹریلوی بولرایرون سمرز کے فیورٹ پاکستانی کھلاڑی کون؟

ایرون سمرز کہتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ میں میرے آل ٹائم فیورٹ فاسٹ بولرشعیب اخترہیں

آسٹریلوی فاسٹ بولر ایرون سمرز کہتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ میں میرے آل ٹائم فیورٹ فاسٹ بولرشعیب اخترہیں، بریٹ لی اور شعیب اختر کی تیز بولنگ کو دیکھ کرہمیشہ اچھا لگا۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی فاسٹ بولر ایرون سمرز نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ کا آغاز کردیا ہے جہاں وہ سابق آل راؤنڈر اظہر محمود کی نگرانی میں ٹریننگ کررہے ہیں۔ اس موقع پر ایرون سمرز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور آکر ٹریننگ کرنے کے لیے بہت پُرجوش ہوں۔ ‏آسٹریلوی فاسٹ بولر نے کہا کہ پاکستان کی مختلف کنڈیشنز میں کھیل کر سیکھنے کی کوشش کروں گا جبکہ سدرن پنجاب کی جیت میں اپنی کارکردگی سے حصہ ڈالوں گا۔

ایرون سمرز نے کہا کہ  آسٹریلیا میں مجھے کوچز نے کہا کہ نئی اسکلز سیکھنے کی کوشش کرو اور یہاں آنے کا مقصد یہی ہے کہ سیکھوں اور پھر ڈومیسٹک کرکٹ اور بی بی ایل کھیلوں۔  دوسری جانب بولنگ کوچ اظہر محمود نے ‏آسٹریلوی فاسٹ بولر سے متعلق کہا کہ ایرون سمرز میں بہت پوٹینشل ہے جبکہ اُن کے پاس اسپیڈ بھی ہے اور اسکلز بھی ہیں۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی فاسٹ بولر ایرون سمرز پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کھیلیں گے، ایرون سمرز پاکستان ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والے پہلے آسٹریلوی کرکٹر ہوں گے۔ آسٹریلیا کے فاسٹ بولر ایرون سمرز پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں سدرن پنجاب کی نمائندگی کریں گے ، پاکستان کپ 8 جنوری سے کراچی میں شروع ہو رہا ہے۔

متعلقہ خبریں