کھیل

جب تک چاہوں گا وزیراعظم رہوںگا،شاہد آفریدی کا اعلان

شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے لئے کام کرنا چائیے

کشمیر پریمیر لیگ اور شاہد آفریدی فاونڈیشن کے مابین ہونے والے مفاہمتی یاداشات کے موقع پرصحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ سب پاکستانیوں کوکشمیرلیگ کوسپورٹ کرنا چائیے، یہ ایک زبردست ایونٹ ہے اورکشمیرلیگ کی نمائندگی میرے لیے اعزاز کی بات ہے، میں اس لیگ کا برانڈ ایمبسڈر ہوں، کشمیرکےاندرمیچزہوں گےتوکشمیرکو فائدہ ہوگا۔ شاہد آفریدی نے کشمیر میں کرکٹ اکیڈمی بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کشمیرکے بچوں کوکرکٹ کی طرف لاوٴں گا، نئے اوراچھے ٹیلنٹ کو فاؤنڈیشن سپورٹ کرے گی، اسپورٹس کے علاوہ صحت کے حوالے سے بھی کشمیرمیں کام کروں گا،

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ جب میں کرونا وائرس کے دنوں میں کام کررہا تھا تولوگ کہہ رہےتھےکہ یہ وزیراعظم بننا چاہتا ہے، مستحق لوگوں کو ان کا حق دلانا سیاست سے بڑا کام ہے، میں مستحق لوگوں کے لیے کام کرتا رہوں گا اور ہمیشہ وزیراعظم رہوں گا، میں وزیراعظم نہیں بننا چاہتا، صرف انسانیت کے لیے کام کرنا چاہتا ہوں، وزیر اعظم تین چار سال کے لیے ہوتا ہے، میں جو کام کر رہا ہوں اس کی وجہ سے جب تک زندگی میں اپنی زات میں خود وزیر اعظم رہوں گا،

سابق کپتان نے کہا کہ بھارت نے جموں کشمیر میں ظلم کی انتہا کر دی ہے، دنیا میں کہیں بھی ناانصافی ہو رہی ہو تو ووہاں ہمیں آواز اٹھانی چاہیے، مجھے کوئی فکر نہیں کہ پڑوسی ملک میں کام ملے گا یا نہیں، ایسا وقت ضرور آئے گا جب کشمیریوں کو آزادی ملے گی، حکمرانوں پرذمہ داری ہے کشمیریوں کے حق کے لیے دوبارہ آواز اٹھائیں۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے لئے کام کرنا چائیے، پی سی بی کا کام کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ خود کو بھی گروم کرنے کی ضرورت ہے، ماضی میں میرے ساتھ ،شعیب اختر اور عبدالرزاق کے ساتھ بھی محمد عامر جیسا معاملہ ہوا۔

متعلقہ خبریں