کھیل

فواد عالم نےٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کوکیسےبدل ڈالا؟

فواد عالم نے جولائی 2009ء میں اپنےٹیسٹ ڈیبیو پرسری لنکا کے خلاف سنچری سکورکی تھی

قومی ٹیم کےمڈل آرڈربلےبازفواد عالم نےنیوزی لینڈ کےخلاف چوتھی اننگزمیںسنچری سکورکرنےکےساتھ ساتھ ٹیسٹ کرکٹ کی 144 سالہ تاریخ بنی بدل ڈالی ہے۔ پاکستان اورنیوزی لینڈ کےدرمیان ماؤنٹ مانگا نوئی ٹیسٹ کےآخری روزچوتھی اننگزمیں فواد عالم نے 11 برس بعد شاندارسنچری سکورکی جوان کےکیرئیرکی دوسری ٹیسٹ سنچری تھی،وہ پہلی سنچری کےبعد 10 سال ٹیسٹ کرکٹ نہ کھیلنےاورواپسی پر دوبارہ سنچری سکورکرنےوالےٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کےواحد کھلاڑی بن گئےہیں۔

اس سے قبل فواد عالم نے جولائی 2009ء میں اپنےٹیسٹ ڈیبیو پرسری لنکا کے خلاف سنچری سکورکی تھی، فواد عالم نیوزی لینڈ میں چوتھی اننگز میں سنچری سکورکرنے والے پہلے پاکستانی بلے بازہیں، اس کے علاوہ انہوں نے ایشیاء سے باہر چوتھی اننگز میں وکٹ پر سب سے زیادہ رکنے والے قومی کھلاڑی کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔ فواد عالم 360 سے زائد منٹ وکٹ پر موجود رہے جو اس صدی میں ایشیاء سے باہر کسی بھی پاکستانی بلے باز کی جانب سے سب سے زیادہ ٹائم ہے۔ اس سے قبل اسد شفیق نے برسبین میں 2016ء میں چوتھی اننگز میں 336 منٹ بیٹنگ کی تھی۔

متعلقہ خبریں