کھیل

"اس سال بندے دے پتر دی طرح رہنا اے”۔۔۔وسیم اکرم کا انوکھا مشورہ

قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے سال نو پر قوم کو مبارکباد دینے کے ساتھ عوام سے وعدہ بھی لیا۔

وسیم اکرم نے پوری قوم کو اپنی اور اپنے اہلخانہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر نئے سال کی مبارکباد پیش کی۔ان کا کہنا تھا کہ شنیرا بیٹی کے ساتھ آسٹریلیا میں ہے، فیملی کو بہت مس کر رہا ہوں۔سابق کپتان قومی ٹیم کا کہنا تھا کہ امید ہے یہ سال پچھلے سال سے بہتر ہو گا۔وسیم اکرم کا کہنا تھا ہم ہر سال خود سے وعدہ کرتے ہیں کہ کم کھانا ہے، ورزش کرنی ہے، اس سال ایک اور وعدہ بھی خود سے کریں۔

وسیم اکرم نے پنجابی میں کہا کہ وعدہ یہ ہو کہ ‘اس سال بندے دے پتر دی طرح رہنا اے، نہیں تے نہیں رہنا’۔

متعلقہ خبریں