کھیل

نیوزی لینڈ سےدوسرا ٹیسٹ،پاکستان مشکلات کا شکار

کین ولیمسن اورہینری نکولزنےٹیم پاکستان کومشکل میں ڈال دیا ،پاکستانی فیلڈرزنےبھی ہاتھ آئےمواقع ضائع کردیئے

کین ولیمسن اورہینری نکولزنےٹیم پاکستان کومشکل میں ڈال دیا ،پاکستانی فیلڈرزنےبھی ہاتھ آئےمواقع ضائع کردیئے،نیوزی لینڈ نےپہلی اننگز میں 3 وکٹ پر 286 رنز بنالیے، کیوی کپتان 112 اورنکولز 89 رنز بناکرناٹ آؤٹ ہیں۔ کرائسٹ چرچ میں ٹیسٹ کےدوسرے دن نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگزشروع کی تو ٹام لیتھم اوربلینڈل نے 52 رنزکا آغازدیا، بلینڈل 16 رنزبناکرفہیم اشرف کا شکارہوئے۔ اس کے بعد اگلے ہی اوور میں شاہین آفریدی نے لیتھم کو 33کے انفرادی اسکور پرچلتا کیا ، کیویزکا اسکور 71 رنزہوا تو راس ٹیلرمحمد عباس کا شکار بن گئے اس کے بعد کپتان کین ولیمسن اورہینری نکولزنے شاندار بیٹنگ کی ۔

کپتان کے ساتھ مل کر نکولزرنز بڑھاتے گئے،ولیمسن نےکیرئیرکی 24ویں اورسیریزمیں مسلسل دوسری سنچری مکمل کی،نکولزنےبھی ففٹی بنائی ۔ میچ میں کیویزنےشانداربیٹنگ کی توپاکستانی فیلڈرزنےبھی ہاتھ آئے کیچزگرا دیئے،شان مسعود نےولیمسن کوچانس دیا تو رضوان نکولزکا کیچ نہ تھام سکے۔ دوسرے دن جب کھیل کا اختتام ہوا تونیوزی لینڈ نے 3 وکٹ پر 286 رنزبنا لیے تھے، ولیمسن 112 اور نکولز 89 رنزبناکر ناٹ آؤٹ ہیں ۔ واضح رہے کہ پاکستان ٹیم نےاپنی پہلی اننگز 297 رنزبنا ئے تھےاورنیوزی لینڈ کوپاکستان کا اسکوربرابرکرنےکےلیےمزید 11 رنزدرکارہیں اوراس کی 7 وکٹیں باقی ہیں۔

متعلقہ خبریں