کھیل

نئی خوشخبری،جنوبی افریقی ٹیم کب پاکستان آئےگی؟تاریخ کا پتا چل گیا

نئے سال میں پاکستان کرکٹ کے لئے پہلی بڑی خوشخبری ہے کہ رواں ماہ ساؤتھ افریقی ٹیم پاکستان آرہی ہے

نئے سال میں پاکستان کرکٹ کے لئے پہلی بڑی خوشخبری ہے کہ رواں ماہ ساؤتھ افریقی ٹیم پاکستان آرہی ہے اور اپنے دورے کا آغاز کراچی میں ٹیسٹ میچ سے کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق سال 2021ء میں پاکستان انٹرنیشنل کرکٹ کی بہار دیکھے گا، نئے سال میں پاکستان کا دورہ کرنے والی ٹیم جنوبی افریقی ہوگی، جو سولہ جنوری کو کراچی پہنچے گی۔

قرنطینہ کے بعد پاکستان اور جنوبی آفریقی ٹیمیں پہلے ٹیسٹ میچ میں 26 سے 30 جنوری تک نیشنل سیٹڈیم میں مدمقابل ہونگی۔دوسرا ٹیسٹ میچ چار تا آٹھ فروری راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیسٹ میچز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہیں۔ ٹیسٹ سیریز کے بعد تین ٹی ٹوئنٹی میچزکا میلہ 11، 13 اور 14 فروری کو قذافی سٹیڈیم لاہورمیں سجے گا۔

 

سال2021 میں جنوبی افریقا،نیوزی لینڈ،انگلینڈ اورویسٹ انڈیزکی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی۔ دوہزارسات کےبعد پاکستان کا دورہ کرنے والی جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم نےآخری مرتبہ دوٹیسٹ میچوں کی سیریزمیں ایک صفرسےکامیابی حاصل کی تھی

متعلقہ خبریں