کھیل

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ: نیوزی لینڈ فتح کےکتنا قریب آگیا؟

پاکستان نے ایک وکٹ پر 8 رنزبنا لیے، کیویز برتری ختم کرنے کے لیے مزید 354 رنز درکار ہیں

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں تیسرے دن کا کھیل ختم ہو گیا، نیوزی لینڈ نے 659 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پرپہلی اننگز ڈکلیئرکردی، پاکستان نے ایک وکٹ پر 8 رنز بنا لیے، کیویز برتری ختم کرنے کے لیے مزید 354 رنز درکار ہیں۔ سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ کے تیسرے روز میزبان نیوزی لینڈ نے 286 رنز تین کھلاڑی آؤٹ سے اپنی پہلی نامکمل اننگز شروع کی، کپتان کین ولیمسن کی ذمہ دارانہ بیٹنگ بڑا سہارا بنی، انہوں نے ٹیسٹ کیرئر کی چوتھی ڈبل سنچری اسکور کی، وہ 238 رنز کے ساتھ اننگز اور مجموعی طور پاکستان کے خلاف ٹاپ اسکورر کیوی بلے باز بن گئے۔

ہنری نکولس کے 157 اورڈارئل مچل کےناٹ آؤٹ 102 رنزکی بدولت چھ وکٹ پرٹوٹل جب چھ سوانسٹھ رنزتک پہنچا تواننگزڈکلیئرکر دی گئی۔ تین سو باسٹھ رنزکے خسارے سے قومی بلے بازدوسری اننگزمیں اِن ایکشن ہوئے، اوپنرشان مسعود پھرناکام،بغیررن بنائےآؤٹ ہوئے۔ دن کے اختتام پر پاکستان نے ایک وکٹ پر آٹھ رنزبنا لیے، قومی ٹیم کوکیوی برتری ختم کرنے کےلیے مزید تین سو چون رنزبنانا ہوں گے۔ اوپنر عابد علی 7 ، نائٹ واچ مین محمد عباس ایک رنزپرناٹ آؤٹ رہے۔

متعلقہ خبریں