کھیل

پاکستان کو شکست دینے کے بعد نیوزی لینڈ پہلی بار ٹیسٹ کی نمبر ون ٹیم بن گئی

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست دیکر نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی بار نمبر ون ٹیم بن گئی ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری تازہ ترین ٹیم رینکنگ کے مطابق نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کو شکست دیکر ترقی کرتے ہوئے پہلے نمبر پر آ گئی ہے۔ نیوزی لینڈ کے پوائنٹس کی تعداد 118 جبکہ آسٹریلیا کے 116 پوائنٹس ہیں۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق آسٹریلیا کی ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلی گئی ہے جبکہ بھارت تیسرے نمبر پر ہے۔

پاکستان کی ٹیم ٹیسٹ رینکنگ، افغانستان نویں اور بنگلا دیش دسویں نمبر پر ہے۔

متعلقہ خبریں