کھیل

ثانیہ مرزا کی فون فرینڈ کا پتا چل گیا،کیا باتیں ہوتی ہیں؟

ٹینس اسٹار نےبالی ووڈ ہدایت کارہ وکوریوگرافرفرح خان کواپنی بہترین دوست قراردے دیا

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بالی ووڈ ہدایت کارہ و کوریو گرافر فرح خان کو اپنی بہترین دوست قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ فرح خان میری ایسی دوست ہیں کہ جن سے میں گھنٹوں فون پر بغیر بور ہوئے گفتگو کر سکتی ہوں۔

فرح خان کی 54ویں سالگرہ کے موقع پر ثانیہ مرزا نے ماضی میں ان کے ہمراہ لی گئی تمام تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایک تفصیلی کیپشن لکھا اور یہ بھی جتا دیا کہ آج تک انہوں نے کسی کیلئے اتنا طویل کیپشن نہیں لکھا۔

ثانیہ مرزا نے اپنے محبت بھرے کیپشن کیلئے خود ہی یہ بھی کہہ دیا کہ فرح آپ اس کیپشن سے اندازہ لگا لیں کہ میں آپ سے کتنی محبت کرتی ہوں۔ خیال رہے کہ 56 سالہ فرح خان نے 2004 میں خود سے کم عمر فلم ساز سریش کندر سے شادی کی تھی اور ان کے تین بچے بھی ہیں۔

متعلقہ خبریں