کھیل

بھارتی کرکٹرکےساتھ آسٹریلیا میں شرمناک سلوک

ھارتی کرکٹ ٹیم کےمسلمان کھلاڑی محمد سراج کوآسٹریلیا میں نسلی امتیازکا سامنا کرنا پڑگیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کےمسلمان کھلاڑی محمد سراج کوآسٹریلیا میں نسلی امتیازکا سامنا کرنا پڑگیا،جس کےبعد ان کی ٹیم انتظامیہ نےدرخواست جمع کروادی ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کےمطابق بھارتی ٹیم کےہمراہ دورہ آسٹریلیا پرموجود محمد سراج کوسڈنی ٹیسٹ کےتیسرے روز اسٹیڈیم میں موجود شائقینِ کرکٹ کی جانب سےان پرنسل پرستانہ جملےکسےگئے۔ محمد سراج نےواقعےکوفوری طورپراپنےکپتان اجنکیا رہانےکو بتایا جنھوں نےفیلڈ امپائرزکوسارا معاملہ رپورٹ کیا۔ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں تیسرے روزکےکھیل کےآخری سیشن میں جب محمد سراج باؤنڈری پرفیلڈنگ کررہےتھےتوانھیں جملےکسےگئے۔

متعلقہ خبریں