کھیل

’یہ لڑکیاں بول رہی ہیں کہ تم شاہد آفریدی ہو؟‘

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی شہرت تو زبان زدِ عام ہے

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی شہرت تو زبان زدِ عام ہے، دنیا بھر میں ان کے لاکھوں چاہنے والے موجود ہیں۔ لیکن سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک خاتون جوائیرپورٹ پر موجود ہیں شاہد آفریدی کو آوازدے کرکہتی ہیں کہ ’اے بھائی ادھر آؤ، ادھرآؤبیٹا۔‘ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہد آفریدی بھیڑمیں سے گزرکرخاتون تک پہنچتے ہیں تو خاتون کہتی ہیں کہ ’یہ لڑکیاں بول رہی ہیں کہ تم شاہد آفریدی ہو؟‘

شاہد آفریدی کے ہاں کہنے پرخاتون فوراً ہی کہتی ہیں کہ ’چلوتصویریں لے لو۔‘ اورشاہد آفریدی تصویروں میں مشغول ہوجاتے ہیں۔ دراصل یہ ویڈیو ٹک ٹاک ویڈیو ہے تاہم یہ تمام ہی سوشل میڈیا سائٹس پرزیرگردش ہے۔

متعلقہ خبریں