کھیل

اسٹیو اسمتھ نے بھارتی ٹیم کے ساتھ ہاتھ کرڈالا

سوشل میڈیا پروائرل ہونےوالےایک ویڈیوکلپ کےبعد اسٹیواسمتھ کوبھارتیوں نے چیٹرکا لقب دے ڈالا

جنوبی افریقا میں بال ٹیمپرنگ کےجرم کا ارتکاب کرنےوالےاسٹیواسمتھ نےاب اپنےملک میں آئی بھارتی ٹیم کےکھلاڑیوں کےساتھ چیٹنگ کرڈالی۔ بھارت کا جاری دورہ آسٹریلیا کسی نہ کسی وجہ سےشہہ سرخیوں میں رہا ہےجہاں روی چندرایشون کی ٹم پین سےگفتگوہویا پھر محمد سراج کا کراؤڈ کی جانب نسلی تعصب کا سامنا۔ تاہم اب سوشل میڈیا پروائرل ہونےوالےایک ویڈیوکلپ کےبعد اسٹیواسمتھ کوبھارتیوں نے چیٹرکا لقب دے ڈالا۔ مذکورہ ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہےاسٹیواسمتھ بھارتی بلےبازریشبھ پنٹ کا بیٹنگ گارڈ خراب کررہےہیں۔

واضح رہےکہ ایک بیٹسمین کےلیےبولرکا پراعتماد اندازمیں سامنا کرنےکےلیےیہی بیٹنگ گارڈ اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ اس بیٹنگ گارڈ کی مدد سےایک بیٹسمین بیٹنگ کریزپراپنی مرضی کی پوزیشن پرہرمرتبہ آسانی کےساتھ کھڑا ہوسکتا ہےاورآسانی کےساتھ شاٹ کھیل سکتا ہے۔  تاہم اسٹیواسمتھ نے مبینہ طورپرریشبھ پنٹ کی اسی آسانی کوخراب کرنےکی کوشش کی اوران کا بیٹنگ گارڈ کےلیےلگایا گیا نشان مٹادیا۔  اسٹیواسمتھ کےکریزپرکھڑے ہونے،چلنےاورپھراپنےجوتےسےگارڈ کومٹانےکی ویڈیواسٹمپ کیمرے میں قید ہوگئی۔

متعلقہ خبریں