کھیل

ویمن کرکٹ ٹیم کراچی سےجنوبی افریقا کےلئےروانہ ہوگئی

قومی ٹیم جنوبی افریقا میں 3 ون ڈے میچزاور 3 ٹی ٹوئنٹی میچزکی سیریزکھیلےگی

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کراچی سےجنوبی افریقا کےلئےروانہ ہوگئی۔ قومی ویمن ٹیم کی قیادت جویریہ خان کریں گی۔ قومی ٹیم جنوبی افریقا میں 3 ون ڈے میچزاور 3 ٹی ٹوئنٹی میچزکی سیریزکھیلےگی۔ دونوں ٹیموں کےدرمیان ون ڈے سیریزکا پہلا میچ 20 جنوری،دوسرا 23 جنوری اورتیسرا ایک روزہ میچ 26 جنوری کوکھیلا جائےگا۔ پاکستان اورجنوبی افریقا کےدرمیان ٹی ٹوئنٹی سیریزکا آغاز 29 جنوری سے ہوگا۔ دوسرا میچ 31 اورآخری میچ 3 فروری کوکھیلا جائےگا۔ واضح رہےکہ عالمی وبا کووڈ 19 کےبعد پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم پہلی مرتبہ انٹرنیشنل میچ کھیلےگی۔

متعلقہ خبریں