کھیل

خاتون سےزیادتی،عدالت نےقومی کرکٹربابراعظم کوجھٹکا دیدیا

لاہورکےایڈیشنل سیشن جج محمد نعیم نےحمیزہ مختارنامی خاتون کی درخواست پرفیصلہ سنادیا

قومی کرکٹ ٹیم کےکپتان بابراعظم کےخلاف اندارج مقدمہ کی درخواست پرسماعت ہوئی جس کےبعد عدالت نے پولیس کوخاتون کا بیان ریکارڈ کرنےکی ہدایت کردی۔ لاہورکےایڈیشنل سیشن جج محمد نعیم نےحمیزہ مختارنامی خاتون کی درخواست پرفیصلہ سنادیا۔ عدالت نےپولیس کوخاتون کا بیان ریکارڈ کرنےکی ہدایت کردی اورکہا کہ حساس معاملہ ہےپولیس فوری قانون کےمطابق کارروائی کرے۔ عدالت نے اپنےحکم میں کہا کہ خاتون عدالتی فیصلہ لےکرمتعلقہ ایس ایچ اوکےپاس پیش ہوں۔ خاتون کا مؤقف ہےکہ بابراعظم شادی کاجھانسہ دے کر زیادتی کانشانہ بناتارہا جبکہ اس حوالےسےبابراعظم یا پاکستان کرکٹ بورڈ کا کوئی مؤقف سامنےنہیں آیا ہے۔

متعلقہ خبریں