کھیل

بُرا وقت،وقاریونس نےعامرکوماضی یاددلا دیا

وقاریونس نےکہا کہ پیسرایک شاندارکرکٹرہیں،ان کی صلاحیتوں کودیکھتےہوئےمیں نےانھیں سپورٹ کیا

پریس کانفرنس میں وقاریونس نےکہا کہ پیسرایک شاندارکرکٹرہیں،ان کی صلاحیتوں کودیکھتےہوئےمیں نےانھیں سپورٹ کیا، میں ان کے کم بیک کی حمایت کرنے والوں میں سے تھا، ان کیلیے سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی سے لڑا، دیگرکرکٹرزسے بات کی کہ عامرکو کیریئردوبارہ شروع کرنے کیلیے دوسرا موقع ملنا چاہیے،اب ان کی جانب سےسامنےآنے والےبیانات افسوسناک ہیں۔

انھوں نےکہا کہ اچھا بْرا وقت کسی پربھی آسکتا ہے،فارم میں نہ ہوں تودنیا بھرکےکرکٹرزڈومیسٹک کرکٹ کھیل کرواپسی کیلیے کوشش کرتے ہیں، ان کیلیے بھی یہی راستہ تھا لیکن انھوں نے جس انداز میں کرکٹ چھوڑی اس کا افسوس ہوا۔ ایک سوال پروقاریونس نےکہاکہ کرکٹ سے میری جذباتی وابستگی مگر اسی پردنیا ختم نہیں ہوجاتی، دیگرمعاملات کوبھی دیکھنا پڑتا ہے۔

دورہ نیوزی لینڈ ادھورا چھوڑ کرواپس آنےکےسوال پرانھوں نےکہا کہ ٹیم کوچھوڑکرآنےکی بات جس اندازمیں ہورہی ہےوہ درست نہیں،میں بےپناہ مصروفیات کےدوران 7 ماہ تک اپنی فیملی سےنہیں مل سکا تھا،دورہ نیوزی لینڈ سےقبل بورڈ سےچھٹی کی بات کی تھی اس لیے پاکستان آیا،اب پھرمصروفیات کا سلسلہ شروع ہورہا ہے،میں ہمیشہ ملک کیلیےکھیلا ہوں،پہلےکبھی ٹیم چھوڑکرگیا نہ اب جاؤں گا۔

متعلقہ خبریں