کھیل

عاقب جاوید نے لاہوریوں کے دل جیت لئے

سابق فاسٹ بولرعاقب جاوید نےکہا ہےکہ جلد دنیا لاہورقلندرزکےکام کا اعتراف کرے گی

سابق فاسٹ بولرعاقب جاوید نےکہا ہےکہ جلد دنیا لاہورقلندرزکےکام کا اعتراف کرے گی۔ لاہورمیں قلندرزہائی پرفارمنس سینٹرکی اورینٹیشن کی تقریب سےخطاب میں ڈائریکٹرایل کیوعاقب جاوید نےکہا کہ امید ہےجلد دنیا کہےگی جتنےپلیئرزکی ڈیولپمنٹ ہم کررہےہیں کوئی اورنہیں کررہا۔ انہوں نےمزید کہا کہ قلندرزہائی پرفارمنس سینٹرکےپہلےبیچ میں بیرون ملک سےبھی کھلاڑیوں نےرجسٹریشن کروائی ہے۔ سابق فاسٹ بولرنےیہ بھی کہا کہ لاہورقلندرزنےملک بھرسےٹیلنٹ تلاش کیا، پہلے ہمارے پاس ٹریننگ دینےکی سہلوت نہیں تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ مقامی سطح پرسہولیات نہ ہونےپرہائی پرفارمنس سیٹربنایا، یہاں ہم کرکٹ کی مہارت کےعلاوہ دیگرپہلوؤں پربھی توجہ دے رہےہیں۔ عاقب جاوید نے کہا کہ فخرزمان،شاہین آفریدی،حارث روف اوردلبرحسین کوڈیولپ کیا،ہمارا مقصد پی ایس ایل کھیلنےکےساتھ پلئیرزکوڈیولپ کرنا بھی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button